اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے میر علی میں امریکی ڈرون حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں۔ ڈرون حملوں سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کو جاری کیے گئے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہیں۔ ڈرون حملے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے امریکا سے کئی بارڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی ڈرون حملوں سے خطے کے امن و استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ڈرون حملوں سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔