ڈرون حملوں کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی : امریکا

Drone Attacks

Drone Attacks

امریکا(جیوڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملوں کے حوالے سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے جاری پالیسی میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں۔دنیا بھر میں ان حملوں کا کنٹرول فوج کو دیے جانے کے باوجود پالیسی برقرار رہے گی۔

خصوصی فوجی آپریشنز کے حوالے سے نائب سیکرٹری دفاع مائیکل شی ہان نے میڈیا کو بتایا کہ القاعدہ کے خلاف جنگ مزید بیس سال جاری رہ سکتی ہے۔امریکا کے دشمنوں کا تعین پینٹاگون کرے گا اور تمام حملے صدر اوباما کے حکم پر ہوں گے۔