ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکت افسوسناک بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے: اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکت افسوناک ہے، شدت پسند علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ شہریوں کی حفاظت بھی اہم ہے، ہمیں شہریوں کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری رکھنا ہوگی۔ امریکی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہریوں کی ہلاکت کو کم کرنے کی کوشش کرے گی‘ آپریشن کے دوران مزید شہریوں کو ہلاکت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اوباما کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحیح وقت میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے مثال قائم ہوجائے گی مستقبل میں کئی ممالک مہلک ہتھیار استعمال کرنے کے صحیح طریقہ کار کے بارے میں آگاہ ہوجائیں گے لیکن ایک اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم، ریپرائیو نے وائٹ ہاو¿س کی رپورٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا احتساب سے بچنے کے لیے رپورٹ میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے نام، چہرے اور دیگر ضروری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ایرنسٹ کا کہنا تھا وائٹ ہاﺅس کی رپورٹ پر بریفنگ سے قبل امریکی صدر اوباما کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیئے گئے تھے۔ صدراوباما اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حکمت عملی اس وقت زیادہ موثر ہوگی جب شفافیت کو ممکن بنائیں گے، البتہ کچھ حساس معاملات کے لئے شفافیت کی حدیں متعین ہیں۔