لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ظاہر کی جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملو ں کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر کی جائے۔جب کہ لاہور میں تحریک انصاف وویمن ونگ کی سابق صدر فوزیہ قصوری نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں فوزیہ قصوری نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ فوزیہ قصوری پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،امید ہے پارٹی میں واپس آ جائیں گی۔