پاکستان(جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ دھونس اور دھاندلی کے ذریعے پاکستان کے معاشی حب کراچی پر قبضہ کر لیا گیا، ڈرون حملے جاری رکھنے کا امریکی بیان نو منتخب حکمرانوں کے لئے چیلنج ہے۔
ایک بیان میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بد امنی پر قابو پانے کیلئے سیکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ نومنتخب حکمرانوں نے بھی سابقہ حکمرانوں کی پالیسی جاری رکھی تو ان کی مقبولیت جلد نفرت میں بد ل جائے گی۔