ڈرون حملے وہاں کیے جاتے ہیں جہاں زمینی کارروائی ممکن نہیں،اوباما

Obama

Obama

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ پشاور میں چرچ کے باہر بم دھماکوں سے بڑاجانی نقصان ہوا ہے،ان کاکہناتھا ڈرون حملے ان علاقوں میں کیے جاتے ہیں جہاں زمینی کارروائی ممکن نہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 68 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں صدراوباما کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، القاعدہ بکھر چکی ہے۔تاہم اب بھی اس سے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی لگانا ہوگی۔بصورت دیگر مشرق وسطیٰ میں امریکی مفاد کو خطرے کی صورت میں فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل چاہتے ہیں جبکہ مصر کے ساتھ تعاون وہاں جمہوریت کے فروغ پر منحصر ہوگا۔