ڈرون حملوں پر بات چیت کیلئے ہیومن رائٹس فورم مناسب نہیں، امریکہ

Drone Attacks

Drone Attacks

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ وہ ڈرون حملوں پر بات چیت کے لئے ہیومن رائٹس کمیشن کو مناسب فورم نہیں سمجھتا۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی کا کہنا تھا کہ امریکا ہیومین رائٹس کمیشن کے نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون اور تمام اہم معاملات پر بات چیت کرتا ہے۔

لیکن ڈرون حملوں پر بات چیت کرنا ہیومن رائٹس کمیشن کا کام نہیں ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈرون طیاروں کا معاملہ اٹھانے کے لئے ہیومن رائٹس کمیشن مناسب فورم نہیں ہے۔