ڈرون حملوں میں ماری جانیوالی خاتون کی پوتی واشنگٹن پہنچ گئی

 Drone Attacks

Drone Attacks

پاکستانی قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملوں میں ماری جانے والی خاتون کی پوتی اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئی جہاں وہ امریکی ارکان کانگرس کو ڈرون حملے کی صورت میں ڈھائے گئے ظلم کے بارے میں بتائیں گی۔

فاٹا کی نو سال کی نبیلہ الرحمان اپنے بھائی زبیر الرحمان کے ساتھ امریکی رکن کانگرس سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وہ اس ڈرون حملے کی تفصیلات بتائیں گی جس کا نشانہ ان کی دادی بنی تھیں۔ 24 اکتوبر دو ہزار بارہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں جس وقت ڈرون حملہ ہوا اس وقت ان کی سڑسٹھ سالہ دادی گھر کے باغیچے میں کام کاج میں مصروف تھیں۔ ننھی نبیلہ دادی کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ڈرون حملے نے قیامت برپا کر دی۔