نیویارک (جیوڈیک) پاکستان نے ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے پر جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔
ان حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں اور یہ انتقامی کارروائیوں کی وجہ بنتے ہیں ،مسعود خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے شدت پسندی بڑھ رہی ہے اور شدت پسندوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ ڈرون حملوں کے معاملے پر جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔