ڈرون حملوں پر نوازشریف کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں، حامدکرزئی

Hamid karzai

Hamid karzai

کابل (جیوڈیسک) افغان صدرحامدکرزئی نے کہا ہے کہ وہ ڈرون حملوں پر نوازشریف کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی کسی غیرملکی کارروائی کیخلاف ہیں۔انھوں نے تحریک طالبان کے رہ نما مولوی فقیر محمد کی افغانستان میں قید ہونے کی تصدیق بھی کی۔ذرایع کو کابل میں دیے گئے انٹرویو میں افغان صدرنے کہا کہ وہ معصوم شہریوں پر بمباری کے خلاف ہیں۔ ڈرون کامعاملہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ہے۔

لیکن وہ ڈرون حملوں کے حق میں نہیں۔ انھوں نے اس معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کی بھرپورحمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ افغان صدرنے الزام عائد کیا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے باعث افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ طالبان رہنما مولوی فقیر محمد ان کی قید میں ہے۔حامد کرزئی نے سلیم صافی کو دیے گئے انٹریو میں افغانستان میں پاکستانی پرچم جلانے جانے کے واقعے پر معذرت بھی کی۔