اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔ دفتر خارجہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہے کہ ڈرون حملوں کے منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں اور یہ معصوم شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں۔
آج صبح شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ کے علاقے تحصیل غلام خان میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔