واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان اوریمن سمیت دیگرملکوں میں سی آئی اے کے ڈرون حملوں میں اب تک عام شہریوں سمیت چارہزار سات سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنوبی کیلی فورنیا کی ایک ویب سائٹ کے مطابق ریپبلکن سینیٹر لِنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے پاکستان اوریمن میں القاعدہ کے سینئر رہ نماں کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا ہے۔ ان کاماننا تھا کہ میزائل حملوں میں بعض اوقات عام شہری بھی مارے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا حالت جنگ میں ہے اور ڈرون کوایک ہتھیار کے طورپراستعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔