ڈرون حملے، تحریک انصاف نے امریکا سے مفاہمت کو مسترد کر دیا

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) جاری ہونے والے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے رو برو بیان بے معنی اور غیر مصدقہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس نے حکومت کو مختصر عرصہ کیلئے نہیں بلکہ مستقل طور پر امریکی ڈرون حملے رکوانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا اگر امریکہ اپنی محدود رضا مندی کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو اس کا اظہار امریکہ کی جانب سے سرکاری طور پر کیا جانا چاہیے تھا۔