ڈرون حملے ہر صورت بند ہونے چاہئیں، دفتر خارجہ

Drone Attacks

Drone Attacks

دفتر خارجہ نے کہا ہے ڈرون حملے ہر صورت بند ہونے چاہئیں، وزیر اعظم کی ہدایت پرڈرون حملوں کے خلاف ہرسطح پر آواز اٹھائیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہیان کے سیکریٹ فنڈز بند کردیئے گئے ہیں۔ ڈرون حملوں کو ہر حالت میں رکنا چاہیئے وزیراعظم کی واضح ہدایت پر ڈرون حملوں کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

دنیا بھر میں ڈرون حملوں کے خلاف عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارے غلطی سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے، دونوں پائلٹ زیر تربیت تھے۔ بھارت کے ساتھ برابر کے تعلقات چاہتے ہیں۔ حکومت کا عزم ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن پسند تعلقات رکھے جائیں گے۔

سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو بے دخلی سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے کری جائے گی۔اوور سیز پاکستانی حکومت اور دفتر خارجہ کے لئے اولین ترجیح ہیں۔ حامد کرزئی نے وزیر اعظم نواز شریف کو افغانستان آنے کی دعوت دی ہے۔ تاہم وزیر اعظم کے بیرونی دوروں کا شیڈول موصول نہیں ہوا ہے۔