ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہیں۔ میاں افضل
Posted on November 21, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہیں۔ تحریک انصاف ظلم و انصاف کیخلاف آواز بلند کرکے قوم کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیتی رہے گی۔ ڈرون حملوں کے خلاف پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا امریکی جارحیت کے خلاف موثر آواز ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو سپلائی بند کرنے کیلئے محب الوطن شہری عمران خاں کا بھر پور ساتھ دیں،تحریک انصاف کے کارکنان عوام کو ایک پرچم تلے جمع کرکے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ کرپٹ وزرا کو فارغ کرکے عمران خان نے ملکی تاریخ میں اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے پانچ ماہ میں جس مقام پر پہنچا دیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، اب عوام ان پر کبھی بھی اعتماد نہیں کریں گے۔ جبکہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com