جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بدترین ظلم پر دنیا خاموش ہے۔ پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے ملک کی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔
پاکستانی قوم پہلے ہی خون مین ڈوبی ہوئی ہے لیکن عالمی طاقتیں حالات کی بہتری کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ پاکستان کو بحرانوں میں پھنسا کر رکھنا عالمی ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں پاکستان میں ڈرون حملہ کیا گیا جب سانحہ پشاور پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی کا جو سیلاب آئے گا عوام اس کو برداشت نہیں کرپائیں گے۔