ڈرون سے جاں بحق بے گناہ افراد کے لواحقین کی آواز کانگریس میں گونج اٹھی

Pakistan Drone Victims

Pakistan Drone Victims

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان میں ڈرون حملے سے جاں بحق بزرگ خاتون کے لواحقین نے امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات کی اور انہیں ان حملوں سے بے گناہ افراد کی ہلاکتوں سے آگاہ کیا۔ڈرون حملوں نے ہمارے بے قصور پیارے چھینے، ہمارا بچپن بھی چھین لیا۔

شمالی وزیرستان کے خاندان نے امریکی کانگریس کو اپنی کہانی سنائی تو کئی لوگوں کی آنکھ بھر آئی۔ رکن کانگریس ایلن گریسن کا کہنا تھا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ تاہم ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ یہ حملے، پاکستان کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں۔

حقائق کی روشنی میں کچھ ایسے اشارے ملے ہیں کہ امریکا مخالف جذبات رکھنے والے چند افراد مارے گئے ہیں۔ تاہم میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے پاکستان میں حکومت مخالف حملے کیے۔ میرے خیال میں انتہاپسندوں کے مختلف مقاصد ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے چند القاعدہ کے رکن ہیں باقی نہیں۔