ڈرون طیارے کا کمرشل استعمال، امریکی شہری پر عائد جرمانہ ختم

Drone Plane

Drone Plane

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی ایک مقامی عدالت نے ڈرون طیارے کے کمرشل استعمال پر امریکی شہری پر عائد جرمانہ ختم کر دیا ہے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ڈرونز کا کمرشل استعمال ممنوع ہے۔ دو ہزار بارہ میں فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے فوٹو گرافر رافیل پرکر کو ورجینا یونیورسٹی کی تصاویر بنا کر فروخت کرنے پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ کیا۔

فوٹو گرافر نے عدالت میں جرمانے کو چیلنج کیا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے فوٹو گرافر کے جرمانے کو ختم کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ فوٹو گرافر کی جانب سے ڈرون کا استعمال کمرشل کے زمرے میں نہیں آتا۔