امریکی (جیوڈیسک) تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نیتسلیم کیا ہے کہ ڈرون طیارے امریکی سرزمین پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔ واشنگٹن ایف بی آئی حکام نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ امریکی ادارے لوگوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کرتے ہیں۔
لیکن اس کی ضرورت بہت کم پڑتی ہے۔ حکام نے تجویز کیا کہ ملک میں ڈرون کے استعمال کے لیے قواعد و ضوابط بنائے جانے چاہئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگلے پانچ برس میں دنیا میں ڈرون طیاروں کی تعداد تیس ہزار تک پہنچ جائے گی۔