ڈرون پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی: امریکا

Drone

Drone

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ حافظ سعید کے بارے میں پاکستان کو ٹھوس ثبوت فراہم کر دیئے ہیں۔ پاکستان جماع الدعو پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرے۔

ایک اعلی امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ تمام معاملات پر وزیر اعظم نواز شریف سے کھل کر بات ہوئی ہے۔ نواز شریف نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا اور ہم نے سنا لیکن اب عافیہ صدیقی کے موضوع پر مزید گفتگو نہیں کر سکتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ڈرون پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ حافظ سعید کے بارے میں ٹھوس ثبوت پاکستان کو فراہم کر دیئے ہیں۔ پاکستان جماع الدعو پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرے۔