واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ ڈرون امریکی پالیسی کا حصہ ہیں، پاکستان میں ڈرون کے معاملے کو مذہبی جماعتیں اور آئی ایس پی آر ہوا دیتے ہیں۔
سابق امریکی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر احتجاج مذہبی جماعتوں اور آئی ایس پی آر کے ایما پر کیا جاتا ہے، دائیں بازو کی جماعتیں سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ڈرون حملوں کیخلاف آواز اٹھاتی ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کیمرون منٹر کے الزامات کی سختی سے تر دید کی گئی ہے۔
کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈرون کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل کرانے کی کوششیں کی تھیں، ڈرون سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار مغربی تھنک ٹینک بھی بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، کوئی فرد واحد قومی پالیسی تبدیل نہیں کرا سکتا، افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد ڈرون حملے کم ہو جائیں گے۔