کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے کنڑ میں ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں، امریکی حکام نے حملے کی تصدیق کر دی۔
وائس آف امریکا کے مطابق پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان صوبے کے قریب ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی عہدے دار کے مطابق ڈرون حملہ بدھ کو رات گئے کیا گیا۔
جمعرات کو مقامی آبادی سے موصولہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکی حملے میں فضل اللہ اور دیگر چار طالبان ارکان ہلاک ہوئے۔
امریکا نے ملافضل اللہ کے سرکی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔