کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی میں خو کفالت اور براق نامی ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیر پٹی ‘فاروق کمال ‘ سلیمان راجپوت ‘ اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور اقبال چاند نے توقع ظاہر کی کہ ڈرون ٹیکنالوجی میں خود کفالت سے نہ صرف پاکستان کو خطے میں دفاعی برتری حاصل ہوگی بلکہ اسٹیٹ آف آرٹ ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی بڑی مدد ملے گی۔
امیر پٹی نے کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کی جانب سے جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری جرائم سے زیادہ احتجاج اور ہڑتالوں سے پریشان ہیں اگر پولیس چیف شہریوں کو احتجاج اور ہڑتالوں سے نجات دلانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ان کا کراچی کے شہریوں پراحسان عظیم ہوگا جبکہ ناہید خان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں جمہوریت کا وجود نہیں بلکہ سیاسی منڈی لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام سیاسی دہشتگردی سے دوچار ہیں اور صرف دو خاندان 18کروڑ عوام کی تقدیر کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔