خشک سالی، بھارت میں اڑھائی ماہ کے دوران 135 کسانوں کی خودکشی

Drought India

Drought India

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ڈویژن میں یکم جنوری سے اب تک اڑھائی ماہ کے دوران 135 کسانوں نے خشک سالی سے فصلوں کی تباہی اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہونے کے باعث خودکشی کی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے زراعت موہن بھائی کندریا نے بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا میں بتایا کہ مہاراشٹر میں زراعت سے وابستہ افراد کی خودکشیوں کی شرح 2012ءمیں 13757 اور 2013ءمیں 11772 رہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خودکشی کرنیوالے کسان کے خاندان کو فی کس ایک لاکھ روپے امداد دیتی ہے جبکہ کسانوں کے اندر خودکشی کا رجحان ختم کرنے کیلئے شعور اور آگاہی فراہم کرنے کے مختلف پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔