کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے تھر میں قحط سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کی اپیل کی ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کراچی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے الطاف حسین نے کہا کہ تھرم یں قحط زدگان کی مدد کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے ہیں اور قحط سالی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد تھر سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھر میں قحط سالی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ایم کیو ایم نے غذائی اجناس اور میڈیکل ایڈ کی ٹیمیں تھر روانہ کر دی گئی ہیں۔ الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ تھر میں قحط سالی کے شکار افراد کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے۔