خشک سالی،ایم کیو ایم کا وفد متاثرہ افراد کی مدد کے لئے تھر روانہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کا وفد تھر میں خشک سالی سے متاثرہ افراد کیمدد کے لئے رہنما خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں تھر روانہ ہو گیا۔

ایم کیو ایم کے وفد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی ارکان کے علاوہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز او رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ایم کیوایم کی ٹیم تھر میں بیماریوں سے متاثرہ افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرے گی جبکہ قحط زدہ خاندانوں کی امداد کے لیے 2 ایمبولینسیں، دوائیں اور لاکھوں روپے کا امدادی سامان پہلے ہی روانہ کیا جا چکا ہے۔