کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں سمندر میں ڈوبنے کے باعث ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سمندری مقامات پر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
الطاف حسین نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اور انتظامیہ ساحلی مقامات پر بہتر حفاظتی اقدامات کرے تاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات رونما نہ ہوں۔