ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) منشیات کے مشہور مقدمہ میں تین خواتین سمیت چار ملزمان کو 25 ،25 سال قید اور 10 لاکھ روپے کا مجموعی جرمانہ کی سزاء فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف کی عدالت نے دیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ سال بارڈرملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان نے راکھی گاج کے مقام پر ایک گاڑی سے تین من دس کلو گرام خالص چرس برآمدکرتے ہوئے ملزمان میں بی بی شیریں،سیما ،عابدہ ب اور، روزی خان کو گرفتار کیا تھا۔
ملزمان یہ منشیات بلوچستا ن سے پنجاب اسمگل کررہے تھے ۔ملزمہ بی بی شیریں دیگر دو ملزمان سیما اور عابدہ کی سگی ماں ہے جبکہ روزی خان ان کا ڈرائیور ہے۔
ہر دو ملزمان کو 25 ،25 سال قید کے ساتھ الگ الگ اڑھائی ،اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء بھی سنائی گئی ہے۔