مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو منشیات فروش گرفتار، 100 لیٹر ولائتی و 40 لیٹر دیسی شراب بر آمد، ایس ایچ او میاں جسیم احمد نے خفیہ اطلاع پر لکھنیکے میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساڈھے چھ ہزار نقدی بھی بر آمد کر لی، دو افراد فرار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے ارشد خاں ایس آئی اور قاسم خاں اے ایس آئی کے ہمراہ نواحی گائو ں لکھنیکے میں چھاپہ مار کر مویشیوں والی حویلی میں شراب فروخت کرنے والے محمد صادق اور محمد طفیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 100 بوتل بڑی شراب ولایتی مارکہ VODKAاور 40لیٹر دیسی شراب اور نقدی 6500روپے رقم وٹک بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے جبکہ منشیات فروشوں کے دو ساتھی محمد عمران اور وقاص احمد موقع سے فرار ہو گئے ، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار جا رہے ہیں، جبکہ نواحی گائوں لیل کا رہائشی اشتہاری ملزم عنائت اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ڈکیتی کے دو ملزمان الیاس اور عارف کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل و ناجائز اسلحہ بر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایک عورت سمیت پانچ افراد ستوکی سے جبکہ نا معلوم ملزمان دفتوہ سے جواں سالہ لڑکیاں اغوائ، ملزمان نقدی و طلائی زیورات بھی لے گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی سے بھولا، عباس،الیاس، حلیمہ بی بی و ایک کس نا معلوم محمد سلیمان کی 16سالہ لڑکی کو اہل خانہ کی غیر موجودگی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسلحہ کے زور پر 80ہزار روپے نقدی و دو تولے زیور سمیت اغواء کرکے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نواحی گائوں دفتوہ میں رات کے وقت نا معلوم افراد منیر احمد کی شادی شدہ بیٹی (س) کو ورغلا پھسلا کر 30ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات سمیت اغواء کرکے فرار ہو گئے، تا حال مقدمہ درج نہ ہو سکا، پولیس مصروف تفتیش۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق عورت شدید زخمی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ڈالہ کو ڈرائیور سمیت قابو کر لیا، تفصیلات کے مطابق وڈانہ سٹاپ پر سٹرک کراس کرنے والے تین افراد کو تیز رفتار ڈالےLR3545 نے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، کچلے جانے والوں میں عاشق اور فوجی ولد مندا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک عورت شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹکر مار کر فرار ہونے والے ڈالے کو پولیس تھانہ مصطفی آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بھلو کے قریب قابو کر لیا اور ڈرائیور صغیر احمد کو بھی گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ملک محمد تبارک کی طرف سے صاف پانی کا ٹیوب ویل و فری ڈسپنری بنانے کا اعلان،ٹیوب ویل چند ہفتوں میں کام شروع کر دے گا اور عوام کو وافر مقدار بلا تعطل پانی ملے گا، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فورٹ سوسائٹی کے صدر ملک محمد تبارک نے کہا کہ ڈیفنس فورٹ سوسائٹی اورعوام الناس کیلئے پینے کے صاف پانی کا ٹیوب ویل لگوا رہے ہیں،جو کہ چند ہفتوں میں کام شروع کر دے گا، اور وافر پانی بلا تعطل ملے گا اور مزید فری ڈسپنسری مستقل بنیاد پر مستند ڈاکٹر مریضوں کا علاج کریں گے، اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126