مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) منشیات فروشوں و جواروں کے خلاف میاں جسیم احمد کا کریک ڈائون کا قابل تحسین اقدام ہے، پولیس افراد جھوٹے مقدمات کا اندارج رشوت، شفارش اور ترقی پانے کیلئے نہ کریں، کیونکہ روز قیامت ہر شخص کو اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میا ں جسیم احمد نے منشیات فروشوں و جواریوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے شریف شہریوں کے دل جیت لئے ہیں، ایسے افسران کی تعینات سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے، ہم ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کے مشکور ہیں جنہوں کے میاں جسیم جیسے انسپکٹر جو تھانہ مصطفی آباد میں تعینات کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان بھر کے ایس ایچ اوز حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جھوٹے مقدمات کا اندراج رشوت، شفارش اور ترقی پانے کیلئے ہر گز نہ کریں کیونکہ روز قیامت ہر انسان کو اپنے کئے کا جواب دینا ہو گا اس وقت نہ تو رشوت کام آئے گی نہ سفارش اور نہ عہدہ، اگر کسی بھی شخص کے خلاف جھوٹھا مقدمہ درج کر دیا جائے تو وہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے اور اس کی زندگی سے اس مقدمہ کی وجہ سے پولیس سے نفرت ختم نہیں ہوتی، پولیس کو عوام دوست اور عدل و انصاف کا پیکر ہونا چاہئے ، عدل اور انصاف کا نظام قائم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔