مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/4/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او میاں جسیم کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 2020 گرام چرس، شراب کی چالو بھٹی و 110 لیٹر شراب برآمد، الگ الگ مقدمات درج، ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران پکی حویلی سے اقبال عرف پپو کے قبضہ سے 1520گرام چرس، دفتوہ سے منشا ماچھی کے قبضہ سے 520گرام چرس،شراب کشید کرنے میں مصروف اللہ رکھا کے قبضہ سے شراب کشید کرنے والا سامان و 110لیٹر شراب سمیت گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دوسری سالانہ نیشنل میڈیکل کانفرنس 23.24اپریل کو راشد لطیف میڈیکل کالج وعارف میموریل ہسپتال میں ہو گی،مہمان خصوصی میڈیکل کالج کے وائس چانسلرپروفیسر محمد اسلم ہوں گے، کانفرنس صبح نو بجے تا تین بجے تک جاری رہے گی، تفصیلات کے مطابق دوسری سالانہ نیشنل میڈیکل کانفرنس 23.24اپریل کو راشد لطیف میڈیکل کالج وعارف میموریل ہسپتال میں ہو گی، تقریب کے مہمان خصوصی میڈیکل کالج کے پروفیسر فرخ زمان ہوں گے، چیئرمین پروفیسر فرخ زمان، چیئرپرسن میڈیم صباحت ، سیکرٹری ڈاکٹر انور جمال صمدانی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل میڈیکل کانفرنس میں ملک بھر سے آنے والے سنیئر پروفیسرز، ڈاکٹر ز اور سرجن حضرات میڈیشن سرجری، بچوں اور عورتوں کے امراض کے حوالے سے خصوصی مقالہ جات پیش کریں گے، جس سے لوکل ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ودیگر وعملہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد مستفید ہو گی، میڈیکل کانفرنس 23اور24اپریل کو صبح نو بجے تا دوپہر تین بجے تک جاری رہے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی مما نی سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری و چوہدری اصغر علی چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی ،یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن مصطفی آباد کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدرپریس کلب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاویدملک، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان،شہزاد، غلام قادرودیگر صحافیوں نے ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی ممانی سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری و چوہدری اصغر علی چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126