منشیات کی دلدل میں پھنسے ہوئے نوجوانوں کا سڑکوں پر بھیک مانگنا لمحہ فکریہ ہے۔ سیف چائلڈ فائونڈیشن
Posted on April 14, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: سیف چائلڈ فائونڈیشن کی جانب سے منشیات سے پاک لاہور منصوبے کے دوران حالیہ سروے میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ اکثر نوجوان نشہ کی عادت کی وجہ سے کام کاج کرنے کے قابل نہ رہنے کی وجہ سے سڑکو ںپر بھیک مانگ رہے ہیں بلکہ نشہ کے حصول شہریوں کو بھی ضروریات زندگی کی اشیاء سے محروم کر دیتے ہیں۔
ایسے نوجوانوں کا سڑکوں پر بھیک مانگنا لمحہ فکریہ ہے یہ وہ نوجوان ہیںجو زندگی کی خوشیوں سے محروم ہو کر بے بسی اور اذیت کی زندگی بسر کر رہے ہیںاور اکثر گھروں سے نکالے جا چکے ہیں ان کا مستقل کوئی ٹھکانہ نہی ہوتانشہ کے عادی نوجوان استعمال شدہ سرنج سے مختلف بیماریاں بھی پھیلاتے ہیںاور دوسروں کو نشہ لگانے کی جستجو میں بھی لگے رہتے ہیں فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے کہا ایسے نوجوان نشہ کی خاطر اپنی جان پر ظلم کے ساتھ دوسروں کو بھی متاثر کرتے ہیں ان کی جان بچاناجہاد ہے اور حکومت کا منشیات سے پاک لاہور منصوبہ انتہائی اہم ہے جو عوام اور بالخصوص نوجوان نسل کی جان بچا رہا ہے ایسے منصوبے ہمیشہ جاری رہنے چاہیے منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کے لیئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com