تحریر: سید نثار احمد ڈرگ انڈیکس یا فہرستِ ادویہ (دوائوں کی فہرست) اسے ادویات کی معلوماتی یا اطلاعاتی فہرست بھی کہا جاتا ہے. یہ دوائیوں کے استعمال میں واقعی دریافت، استعمال، اور دیگر معلومات کو فراہم کرتی ہے۔ ادویات کے مثبت اور منفی اثرات کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ ادویات کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ ادویات کی معلومات کو بہتر استعمال کرنے کے لئے آپ کو جسم، صحت، یا بیماریوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے، ان تمام باتوں کی طرف متوجہ کرواتے ہوئے ڈاکٹرس، فارماسسٹس، مریض اور صحت سے جڑے اداروں کو ادویات کے متعلق ضروری معلومات اور ہدایات بھی فراہم کرتی ہے۔
اس کو عام طور پر ڈرگ انڈیکس یا ڈرگ ڈائریکٹری بھی کہا جاتا ہے۔
عالمی ادارہ انٹرنیشنل ڈسپینسری اسوسی ایئشن (International Dispensary Association – IDA)جو کہ عالمی ادارہ صحت (World Health Organization – WHO)سے منسلک ہے اور اس کے ماتحت کام کرتا ہے۔ اس کی ذمہ داری یہ ہے کہ ڈرگ انڈیکس تیار کریں۔ اس کی جانب سے عالمی سطح کی ڈرگ انڈیکس تیار کی جاتی ہے۔ مختلف کمپیناں بھی دوائیاں تیار کرتی ہیں۔ اس کے متعلق جانکاری فراہم کرنے والی ڈائریکٹری یا فہرست ہی ڈرگ انڈیکس ہے۔
اس ڈرگ انڈیکس کی خصوصیات: اس ڈرگ انڈیکس کی تیاری یا ترتیب دینے میں مندرجہ ذیل کے فیچرس مد نظر رکھے جاتے ہیں۔ ٭ متعلقہ نیشنل ڈرگ پالسیس National Drug Policies (NDP) ٭ ضروری ادویات تک رسائی Access to Essential Drugs ٭ سپلائی سسٹم Supply system ٭ ریشنل طور پر ادویات کا استعمال Rational Use of Drugs ٭ میعار کی یقین دہانی Quality Assurance ٭ صحیح توازن کی تلاش Finding the right balance ٭ آئی ڈی اے اور اہم ادویات کا تصور IDA and the Concept of Essential Drugs.
عام خصوصیات General Highlights ڈرگ انڈیکس یا ڈرگ ڈائریکٹری کی خصوصیات؛
٭ مینوفیکچرر، ڈسٹریبیوٹرز، ڈرگس(Manufacturer, Distributor, Drugs) ٭ فیچرڈ کمپنی، کمپنی پروفائل (Featured Company, Company Profile) ٭ ڈرگ کمپیریزن(Drug Comparison ٭ ڈرگ جینرک(Drug Generic) ٭ ڈرگ برینڈ(Drug Brand ٭ ایمرجنسی ڈرگس: ایمرجنسی میں ڈرگ کا استعمال (Emergency Drugs; Use of Drugs in Emergency) ٭ پروڈکٹ ایڈوائزر(Product Advisor) ٭ ٹیکنیکل آرٹیکلز (Technical Articles) ٭ ڈرگس پریویو(Drug Preview)
ڈرگ انڈیکس کے اقسام Drug Index Types
ڈرگ انڈیکس اور ڈرگ ڈائرکٹریز کے اقسام ٭ مینیول انڈیکس(Mannual Index ٭ ہینڈ بُک(Hand Book) ٭ ڈائریکٹری(Directory) ٭ ڈیجیٹل انڈیکس (Digital Index) ٭ آنلائن انڈیکس(Online Index) ٭ کمپنی پروڈکٹس انڈیکس(Company Products Index) ٭ ڈرگ انفارمیشن پورٹلز(Drug Information Portals) ٭ وزارت سے بین کئے گئے ڈرگس اور ان کی فہرست(Banned Drug list, by the Health Ministry) ٭ ڈرگ پریویو( Drug Preview) ٭ ڈرگ انفارمیشن سائٹس، بلاگس اور فورمز(Drug Information sites, Blogs and Forums)
Ahmad Nisar
تحریر : احمد نثار ماہر تعلیم اور کمیونکیشن اسکلز، ایچ یم یس یونانی میڈیکل کالج، ٹمکور، کرناٹک۔ E-mail : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in