ڈرگ انسپکٹر کو معطل کرنے پر ای ڈی او ہیلتھ لاہور ہائی کورٹ طلب

High court

High court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے خسرے کی ویکسین کے چالیس فریزر چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے والے ڈرگ انسپکٹر کو معطل کرنے پر ای ڈی او ہلیتھ کو گیارہ جون کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے کیس کی ساعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار ڈرگ انسپکٹر بلال یاسین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا۔

کہ پچھلے دونوں خسرے کی ویکسین کے چالیس فریزر چوری ہو گئے تھے جس پر اس نے کیس کی تفتیش شروع کی تو اسے معطل کر دیا گیا ، حالانکہ بعض مقامات پر ویکسین کی کمی کے باعث بچوں کی اموات ہو رہی ہیں، لہذا اسے انصاف فراہم کیا جائے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے قرار دیا۔

کہ ایک طرف خسرے سے بچے مر رہے ہیں اور دوسرے طرف ویکسین کے فریزر چوری ہو رہے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے پر افسران کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا زیادتی ہے۔عدالت نے ڈرگ انسپکٹر کو معطل کرنے پر ای ڈی او ہلیتھ کو گیارہ جون کو طلب کر لیا۔