مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/07/2015

Sanaullah Saif

Sanaullah Saif

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈرگ انسپکٹر کے چھاپہ غیر قانونی طور پر چلنے والے دو ہسپتال و ایک غیر قانونی ادویات رکھنے والا میڈیکل سٹور سیل، عطائیوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ثناء اللہ سیف کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر قصور ثناء اللہ سیف نے ودیگر عملہ و پولیس تھانہ مصطفی آباد کے ہمراہ چھاپہ مار کر زچہ بچہ سنٹرز کو چیک کیا اور کوائف درست نہ ہونے و کوالیفائڈ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے دو سرفراز و عمران ہسپتال کو سیل کر دیا گیا، جبکہ غیر قانونی ادویات بر آمد ہونے پر انس ہسپتال کا میڈیکل سٹور بھی سیل کر دیا گیا، اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطائی انسانی جانوں سے کھلے عام کھیل رہے ہیں، ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، کسی بھی میڈیکل سٹور یا ہسپتال کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر نہیں چلنے دیا جائے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمود احمد خاں میئو نے اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز مصطفی آباد کا چارج سنبھال لیا، تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن قصور کی طرف سے محمود احمد خاں میئو کو اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، محمود احمد خاں میئو نے بطور اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز مصطفی آبادچارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، ان کی جگہ پر تعینات سابقہ اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز مصطفی آبادکو تبدیلی کرکے گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول کتلوہی کلاں کے ہیڈ ماسٹرتعینات کرنے کے احکامات جار ی کر دئیے گئے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاک فوج ہماری سرحدوں کی ضمانت ہے، جب بھی ملک مشکل میں ہوا ہماری پاک فوج نے اپنے تن من کی بازی لگادی مگر پاکستان پر کبھی آنچ نہیں آنے دی ، وہ دہشت گردی ہو ، دشمن کی طرف سے حملہ ہو ،دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہو یا ملک کو قدرتی آفات کا سامنا ہو ، ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتی ہے، مگر پاکستان پر قابض ملک دشمن پارٹیوں میں سرے فہرست پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم،اے این پی، جے یو آئی اور ن لیک ہے جو ہمیشہ دھندلی ، کرپشن اور بیرونی ایجنڈے کے تحت حکومت میں آتی ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کے دوران پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہو جاتا ہے اور پاک کے خلاف سازشیںہونے لگتی ہیں ، کیونکہ بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر جلنے والے اپنے اداروں کو کمزور کر رہے ہیں،خاص کر پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، اے این پی اور ایم کیو ایم نے کسی نہ کسی بہانے پاک آرمی کے خلاف زہر اُگلا ہے، کرپٹ عناصر ہر ادارے میں موجود تھے اور ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں آپ اپنے دفاعی اداروں کو ہی کمزور کرنا شروع کردیں ایسے لگتا ہے جیسے منظم طریقے سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ،دونوں جماعتوں کو جب بھی موقعہ ملا پاک فوج کے خلاف سازشوں میںایک دوسرے سے پہل کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126