ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ڈرگ انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا ملک ارشد اعوان کی انتظامی افسران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹیکسلا ڈاکٹر شائستہ اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کے ہمراہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھاپے ، محفوظ دوا خانہ ٹیکسلا میں ادویات تیار کرنے والے فیکٹری،ہومیو لیب اور ہسپتال میں قائم ڈاکٹر مصبحہ فارمیسی سیل کردی گئی۔
دو افراد موقع پر گرفتار،قانون کی خلاف ورزی پر ڈرگ ایکٹ 23/27 کے تحت مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا ملک ارشد اعوان نے اے سی ٹیکسلا اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شائستہ کے ہمراہ گزشتہ روز واہ کینٹ ٹیکسلا میں متعدد ہسپتال اور کلینکس چیک کئے اچانک چھاپوں کے دوران ٹیکسلا میں بغیر لائسنس دیسی ادویات تیار کرنے والے محفوظ دوا خانے کے کارخانے کو سیل کردیا گیاجبکہ مالک سعد ولد عبدالحکیم کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری کاروائی میںفیصل شہید روڈ ٹیکسلا پر ایبیکس ہومیو لیب کو بھی اس بنا پر سیل کردیا گیا کہ وہ بغیر لائسنس ادویات کی تیاری میں مصروف تھے جبکہ موقع سے سجاد عباسی نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا،واہ کینٹ لالہ رخ بیرئیر نمبر تین کے پاس ایک ہسپتال میں قائم لیڈی ڈاکٹر مصبحہ فارمیسی کو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرسیل کردیا گیا،ڈرگ انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا ملک ارشد اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ افراد ڈرگ لیگو لیٹری اتھارٹی کے اجازت نامے اور لائسنس کے بغیر ادویات تیار کر رہے تھے ،جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔۔