منشیات فروش 1100 گرام چرس پھینک کر فرار، دو افراد سے 100 لیٹر دیسی 2 لیٹر ولایتی شراب برآمد

مصطفی آباد/للیانی: منشیات فروش 1100 گرام چرس پھینک کر فرار، دو افراد سے 100 لیٹر دیسی 2 لیٹر ولایتی شراب برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جو 1100گرام چرس پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے فرار کروانے والے بابر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، محلہ ملکاں والا سے بھولا بوس سے 50 لیٹر شراب دیسی و دو لیٹر ولایتی شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

نوید سے بھی 50لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چھٹیانوالہ سے شاہد نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 430گرام ہیروین ، لیل کے رہائشی ناظم سے210گرام چرس جبکہ عباس، محمد اعجاز، طارق محمود، اکرم و پتنگ فروخت کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سیکٹروں پتنگ بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ممکن نہیں، عوام جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے میرے موبائل نمبر03047714016پر رابطہ کریں،جرائم پیشہ افراد کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔