منشیات کے علاج معالجے میں پیشہ وارانہ مہارت کے موقع پر نو روزہ تعلیمی ٹریننگ ورکشاپ لاہور میں ختم ہو گئی
Posted on August 28, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور ( پی پی سی) منشیات کے علاج معالجے میں پیشہ ورانہ مہارت کے موقع پر نو روزہ تعلیمی ٹریننگ ورکشاپ لاہور میں ختم ہو گئی جس کا اہتمام کولمبو پلان نے مختلف اداروں کے تعاون سے کیا تھا ورکشاپ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں بحالی کے مراکز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کولمبو پلان کے ایشین سینٹر فارسرٹیفیکیشن اینڈ ایجوکیشن نے ممبر ملکوں میں پیشہ وارانہ افراد کیلئے تعلیم و تربیت کیلئے مختلف ماڈیولز متعارف کروایا ہے۔
نو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان ڈرگ ڈیمانڈ ریڈیکشن سیل حکومت پاکستان کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ تھیں۔ اس موقع پر شرکاء ورکشاپ سے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین ڈاکٹر امجد اور حاجی زاہد نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ ایسی تربیتی پروگرام کا مقصد مستند لوگوں کو تیار کرنا ہے۔ جو جدید تقاضوں اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرگ کی فیلڈ میں تحقیق کو اولیت دیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں کا براہ راست عادی افراد کو عوامل کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ اس تعلیمی ورکشاپ میں منشیات جیسے اہم مسئلے خصوصاً علاج معالجے سے متعلق سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کولمبو پلان وزارت داخلہ و انسداد منشیات اور آئی این ایل کا شکریہ ادا کیا۔ جو ڈاکٹر امجد چوہدری نے کہا کہ روایتی طریقوں سے ہٹ کر منشیات کے مریضوں کو تحقیق پر مبنی علاج متعارف کروایا جائے گا۔