ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے نجی بینک میں ڈکیتی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، واردات کے بعد اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں واقع نجی بینک سے پانچ مسلح ملزمان نجی بینک کے ملازمین کو یرغمال بناکر سات لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ملزمان نے بینک کے گارڈ کو رائفل کا بٹ مار کر زخمی کردیا اور اس کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ واردات کے بعد ایس آئی علی شیر کو معطل کر دیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش کے لیے بینک گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران شہر میں ہونے والی بینک ڈکیتی کی یہ چوتھی واردات ہے۔