منشیات اسمگل کے الزام میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس اٹلی میں گرفتار

Pia

Pia

میلان (جیوڈیسک) قومی ایئرلائن کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی کئی مثالوں کے بعد اب لاجواب کارناموں کا نمونہ بھی سامنے آگیا اور پی آئی اے کی پرواز کو میلان میں اتار کر ایئرہوسٹس کو منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

کہ پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز پی کے 733 کو منشیات کی اطلاع ملنے پر اٹلی کے شہر میلان میں اتار لیا گیا جہاں تلاشی کے دوران ایک ایئرہوسٹس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

جسے پولیس نے قبضے میں لے کر ایئرہوسٹس کو گرفتار کر لیا، طیارہ تقریباً 6 گھنٹے رکنے کے بعد اپنی منزل کی جانب اڑان بھر گیا تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایئرہوسٹس کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔