تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ ایران کو للکارا نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ڈرانے دھمکانے سے ریاض حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کی طاقت کی وجہ سے سعوی عرب آج تک ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکا ہے۔
امریکہ نے بھی اپنے تمام اتحادیوں کو ملا کر ایران کے خلاف مہم چلائی، تاہم اس سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو سکا۔