قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری سمیت پانچ افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ سزا پانے والے ملزموں پر بحری راستے سے مصر میں تین ٹن منشیات سمگل کرنے کا الزام تھا۔
مقامی عدالت نے پانچوں کو موت کی سزا اور ایک کروڑ بیس لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔سزا پانے والوں میں ایک برطانوی ایک پاکستانی اور سیشیلز کے تین شہری شامل ہیں۔ برطانوی وزارت خارجہ نے معاملے کی ازسرنو تحقیق کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔