لندن (جیوڈیسک) روسی ٹینس اسٹار کی اپیل پر کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ ماریہ شراپووا کی پابندی دو سال سے کم کر کے پندرہ ماہ کر دی گئی۔
ماریہ شراپووا چھبیس اپریل دو ہزار سترہ سے دوبارہ کورٹ میں ان ایکشن ہونگی۔
رواں برس آسٹریلین اوپن کے دوران ماریہ شراپووا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
روسی ٹینس اسٹار کے خون میں ممنوعہ دوا میلڈونیم پائی گئی جس کے بعد انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے پانچ گرینڈ سلیم جیتنے والی کھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔