منشیات کے استعمال پر امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے فوج سے باہر

Joe Biden Son

Joe Biden Son

واشنگٹن (جیوڈیسک) ہنٹر بائیڈن کے خلاف جون 2013 میں منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کیا گیا اور فروری 2014 میں انہیں فوج سے نکال دیا گیا تاہم معاملے کی حساس نوعیت کے باعث میڈیا کو اس حوالے سے لاعلم رکھا گیا۔

امریکی نائب صدر کے بیٹے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے حکام کے فیصلے کو قبول کیا ہے اور اب وہ اس غلطی کو ماضی کا حصہ سمجھ کر بہتر انداز میں آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہیں۔