لاہور (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار احمد نے منشیات رکھنے کے مقدمات میں 6 افراد کو قید و جرمانے کی سزا ئیں سنا دی ہیں۔
فاضل عدالت نے دو دو سو گرام چرس رکھنے پر اکبر اور کرامت کو دو ماہ 19 دن قید اور دو دو ہزار جرمانے، دو سو پچاس گرام چرس رکھنے پر محمد جاوید کو 3 ماہ 13 دن قید اور دو ہزار جرمانے، دو سو اسی گرام چرس رکھنے پر نیاز احمد اور کامران کو دو ماہ 19 دن قید اور دو دو ہزار روپے جرمانے جبکہ تین سو گرام چرس رکھنے پریعقوب مسیح کو تین ماہ پانچ دن قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔