منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے سائیکل سواروں کا دستہ لاہور پہنچ گیا

Bicycle

Bicycle

لاہور (جیوڈیسک) نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے سائیکل سواروں کا 8 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔ سائیکل سوار جب مظفر گڑھ سے لاہور پہنچے تو نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔

سائیکل سوار لاہور میں ایک روز آرام کے بعد گوجرنوالا روانہ ہوں گے جہاں سے وہ مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے 8 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سائیکل ریلی کا مقصد معاشرے میں منشیات کے خلاف شعور پیدا کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔