لاہور (جیوڈیسک) ڈرگ ترمیمی ایکٹ پنجاب بھر میں نافذ العمل ہوگیا، گورنر ملک رفیق رجوانہ کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
گورنر نے پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ دیگر چھ قوانین کی بھی منظوری دیدی ۔ پنجاب اسمبلی کے پاس کرد ہ ڈرگ ترمیمی قانون جس کے خلاف فارما سوٹیکل کمپنیاں اور کیمسٹس احتجاج کر رہے ہیں گورنر پنجاب نے اس قانون کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد حکومت پنجاب نے گزٹ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
ڈرگ ترمیمی ایکٹ پنجاب اسمبلی نے گزشتہ سیشن میں پاس کیا، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ 6 دیگرقوانین کی بھی منظوری دے دی ہے۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد لوکل باڈیز ترمیمی ایکٹ، ہوم اکنامکس یونیورسٹی، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایکٹ، سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ، پراپرٹی ترمیمی ایکٹ بھی صوبہ بھر میں نافذ العمل ہوگئے ہیں۔