اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ منشیات کا سارا دھندہ اے این ایف کی ناک کے نیچے ہوتا ہے ،جدھر دیکھیں ، تباہی پھیر کر بیٹھے ہوئے ہیں۔آج تک منشیات فروشوں کے کسی سرغنہ کو نہیں پکڑا گیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ منشیات فروشی کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اے این ایف اتنی بڑی فورس ہے، ایک رتی بھی منشیات کی اسمگلنگ نہیں ہونی چاہیے ، خیر آباد پل پر جائیں ، وہاں دیکھیں کیسے اسمگلنگ ہو رہی ہے ، اڈیالہ جیل کی رپورٹ دیکھیں کہ منشیات فروشوں کے کتنے سرغنہ پکڑے گئے، چیف جسٹس نے اے این ایف کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا کبھی اے این ایف نے پتہ چلایا کہ ملک میں سالانہ کتنی منشیات بنتی ہے اورکہاں کہاں بنتی ہے۔