کریم بخش کریٹہ کے وارے نیارے

کوٹ مٹھن (کرائم رپورٹر) کریم بخش کریٹہ کے وارے نیارے دن میں دو بار ایس ایچ او کی گاڑی کی ڈرایئونگ کرکے پیدا گیری میں مسلسل اضافہ ہونے لگا عام آدمی کے ساتھ ساتھ اب پولیس کے لوگ بھی خوف کھانے لگے۔

دس سال سے ایک ہی تھانے میں تعینات کریٹہ کے خلاف مسلسل خبریت نے بھی سکا کچھ نہیں بگاڑ سکی راشی پولیس آفیسران کریٹہ کے بغیر ایک دن تھانے میں نہیں گزار سکتے عام حوالدار نے بڑے بڑوں کو پچھاڑ دیا آرپی او اس کے خلاف کچھ کرے تو کرے کسی اور کے بس کی بات نہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ہم خیال گروپ کے ضلعی صدر سردار حمید اللہ خان دریشک نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حوالدار کریم بخش کریٹہ کوٹ مٹھن کی عوام کے لئے ناسور بن چکا ہے شہر بھر میں جاری منشیات کی سرعام فروخت ،فحاشی کے اڈوں سے منتھلیاں وصولی اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔

متعدد بار اس کے خلاف خبریں شائع ہونے کے باوجود کریٹہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگی اور نہ اس کے خلاف کوئی ایکشن سامنے آیا جس پر پولیس ڈیپارٹمنٹ پر ہر طرف سے انگلیاں اٹھنے لگیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اؤہر دو سے تین ماہ بعد تبادلوں کا سلسلہ چلتا رہتا ہے مگر ہم نے گذشتہ دس برسوں سے اس کو یہیں تعینات دیکھا انہوں نے کہا کہ کریٹہ کے اوپر تک روابط ہیں وہ یہاں کسی ایماندار اپولیس آفیسر کو ٹکنے نہیں دیتا اور جو اسکے گیت گائے اسے وہ یہاں سے ہٹنے نہیں دیتا۔

انہوں نے آرپی او ڈیرہ اور آئی جی پنجاب سے اسکی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کریم بخش حوالدار کو فی لفور رشوت بازاری اور منشیات و فحاشی کے اڈوں سے ہفتہ وصولی کی بنا پر معطل کیا جائے۔