انسداد منشیات لاہور اسلامیہ کالج خواتین کینٹ میں سیف چائلڈ فائونڈیشن کے اشتراق سے سیمینار

Lahore

Lahore

لاہور : انسداد منشیات لاہور اسلامیہ کالج خواتین کینٹ میں سیف چائلڈ فائونڈیشن کے اشتراق سے طالبات کو منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی سیف چائلڈ فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ تھے دیگر مہمانوں میں جنرل سیکرٹری خالد محمود اور جوائنٹ سیکرٹری عبدالمجید شریک تھے پرنسپل کالج نے فائونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک مقصد میں نوجوان نسل کو منشیات کی دلدل سے بچانے اور شیشہ سموکنگ کے خلاف آگاہی کو نہایت اہم قرار دیاشہزاد انجم بیگ نے طالبات کو منشیات اور شیشہ سموکنگ کے خلاف خصوصی لیکچر دیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبات منشیات کے خلاف اہم کردار اد کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کو منشیات و شیشہ سموکنگ کے خلاف بھرپور آگاہی فراہم کریںانہوں نے کہا منشیات کا نوجوان نسل میں استعمال لمحہ فکریہ ہے تمام معاشرے کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرناچاہے جنرل سیکرٹری خالد محمود اور طالبات نے بھی منشیات کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔